برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور جاپان آبنائے ہرمز میں محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار

برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور جاپان آبنائے ہرمز میں محفوظ راستہ فراہم کرنے کو تیار

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور جاپان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں سمندری راستے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

ان ممالک نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ اہم سمندری گزرگاہ کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ایران کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وہ توانائی پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

مذکورہ ممالک نے اعلان کیا کہ توانائی کی عالمی مارکیٹس میں استحکام لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ خطے میں کشیدگی کے باوجود عالمی توانائی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

اعلامیہ کے مطابق یہ اقدامات عالمی توانائی کی سپلائی کو مستحکم رکھنے اور توانائی مارکیٹس میں استحکام لانے کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment