لاریجانی کی شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر کا بیان، دشمن کو دوٹوک پیغام دے دیا

تہران (18 مارچ 2026): ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی شہادت پر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے دشمنوں کو سخت انتباہ جاری کر دیا۔

الجزیرہ کے مطابق، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے علی لاریجانی کی شہادت کی سرکاری تصدیق کے تقریباً ایک دن بعد اپنے بیان میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ایرانی سرکاری نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، خامنہ ای نے کہا کہ علی لاریجانی کی شہادت کی خبر سن کر انہیں گہرا صدمہ پہنچا۔ انہوں نے لاریجانی کو ایک ذہین، پُرعزم رہنما اور ایران کے سیاسی نظام کی ایک ممتاز شخصیت قرار دیا۔

خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایسے شخص کی شہادت ان کی اہمیت اور اسلام دشمن عناصر کی ان کے خلاف شدتِ نفرت کو واضح کرتی ہے۔

انہوں نے زور دیا:
“اسلام دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی نظام کے درخت کی جڑوں میں بہنے والا یہ خون اسے مزید مستحکم بناتا ہے، اور ہر قطرہ خون کی قیمت ہرگز ادا کی جائے گی، جس کے ذمہ دار قاتل جلد سزا پائیں گے۔”

Leave a Comment